29 August 2017 - 15:46
News ID: 429713
فونت
حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی :
مجلس وحدت مسلمین نے کہا ہے کہ امریکہ کی دوستی امریکی دشمنی سے زیادہ خطرناک ہے۔
حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اب وقت آچکا ہے کہ پاکستان امریکی غلامی کو خیر باد کہہ دے، کیونکہ ظالم استکباری قوتوں سے تعلق نے اس قوم کو بہت زیادہ نقصان دیا ہے، ہم کرائے کے قاتل نہیں کہ امریکی ہمیں ڈالر دیں اور ہم امریکی مفادات کی تکمیل کریں۔

حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ امریکہ کی دوستی امریکی دشمنی سے زیادہ خطرناک ہے، جس دن امریکی سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر پاکستان سے نکالا گیا ہم اس دن جشن منائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امریکی سفارتخانے دہشت گردی میں ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اوراسرائیل شیطان ہیں جس سے وطن عزیز کو خطرہ ہے، اس اہم اشو پر پوری قوم متحد ہے، حکومت سمیت بہت سارے عناصر نے اس حساس موقع پر خاموشی اختیار کرکے امریکی غلام ہونے کا تاثر دیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کےوزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے افغانستان کے سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی ناکام ثابت ہوگی۔

کراچی میں امریکی خبررساں ادارے بلوم برگ نیوز کو انٹرویو میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی افغانستان کی طویل ترین جنگ کیلئے نئی حکمت عملی پہلے کے امریکی صدور کی پالیسیوں کی طرح ناکام ثابت ہوگی، ہم پہلے دن سے واضح طور پر کہہ رہے ہیں کہ افغانستان میں فوجی حکمت عملی کامیاب نہیں ہوئی اور مستقبل میں بھی نہیں ہوگی لہذا اس مسئلہ کا سیاسی حل نکالنا ہوگا۔

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی پاکستان سے متعلق پالیسی اور دھمکی آمیز بیانات پر ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬