29 August 2017 - 19:44
News ID: 429715
فونت
مفتی جعفر قادیانیوں کے خلاف تحریک کے ہراول دستے میں شامل رہے، اپریل ۱۹۷۹ء کے بھکر کنونشن میں قائد ملت جعفریہ منتخب ہوئے ۔
مفتی جعفر حسین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  شیعہ علما کونسل پاکستان کے زیر اہتمام تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے بانی قائد علامہ مفتی جعفر حسین رحمتہ اللہ علیہ کی 34 ویں برسی آج (29۔ اگست) ملک بھر میں منائی جائے گی۔

اس حوالے سے مختلف تنظیمیں ، قرآن خوانی،سیمینار زاور کانفرنسوں کا اہتمام کریں گی۔ واضح رہے کہ مفتی جعفر حسین 1914 ءمیں گوجرانوالا میں حکیم چرا غ دین کے ہاں پید اہوئے۔

انہوں نے ابتدائی اسلامی تعلیم اور قرآن حکیم کی تعلیم حکیم شہاب الدین سے پانچ سال کی عمر میں حاصل کی۔اور سات سال کی عمر میں حدیث و فقہ کی تعلیم حاصل کرنا شروع کردی۔ بعدازاں لکھنو اور حوزہ علمیہ نجف اشرف عراق میں مزید تعلیم حاصل کی اور واپس آکر گوجرانوالہ میں تبلیغ دین اور درس و تدریس میں مشغول ہوگئے۔

مفتی جعفرحسین مرحوم قادیانیوں کے خلاف تحریک کے ہراول دستے میں شامل رہے اور ملت جعفریہ کی طرف سے قادیانیوں کو غیر مسلم قراردینے کی قرارداد پر دستخط بھی کئے۔

انہوں نے اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن کی حیثیت سے بھی گرانقدر خدمات سرانجام دیں ۔ اپریل 1979ءکے بھکر کنونشن میں انہیں قائد ملت جعفریہ منتخب کیا گیا اور اپنے مطالبات منوانے کے لئے 1980ءکے سول سیکرٹریٹ اسلام آبادکے گھیراو کی قیادت کی۔ انہوںنے انتہائی سادہ زندگی گذاری۔

امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے خطبات، خطوط اور اقوال پر مشتمل کتاب نہج البلاغہ اور چوتھے تاجدار امامت حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی دعاوں کے مجموعہ صحیفہ کاملہ کا اردو ترجمہ، اورشہر ہ آفاق کتاب سیرت امیر المومنین ؑکی تالیف ان کی بہترین مذہبی اور ادبی خدمات ہیں۔اپنی زندگی کے آخری دنوں میں وہ علیل ہوگئے۔

29۔اگست 1983 ءکو انتقال کرگئے اور کربلا گامے شاہ لاہور میں دفن کئے گئے۔جس کے بعد10۔ فروری1984ءکو علامہ عارف حسین الحسینی اورستمبر 1988ءکو حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کو قائد ملت جعفریہ پاکستان منتخب کیا گیا۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬