‫‫کیٹیگری‬ :
30 August 2017 - 20:41
News ID: 429730
فونت
آیت الله بشیر نجفی:
سرزمین نجف اشرف عراق کے مراجع تقلید میں سے آیت الله بشیر نجفی نے کہا کہ دشمن اپنے بدترین اقدامات کے ذریعہ اسلام کا چہرہ بگاڑ کر پیش کرنے میں کوشاں ہے لہذا دشمن کے اس اقدام کا مںھ توڑ جواب دینا حوزہ علمیہ کی ذمہ داری ہے ۔
آیت الله بشیر نجفی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید نجف اشرف میں سے آیت الله بشیر نجفی نے صوبہ واسط عراق کے حوزه علمیہ امام حسین (ع) کے طلاب و اساتذہ نیز آذربایجان و سعودیہ عربیہ کے شیعوں سے ملاقات میں والدین کے ساتھ نیکی کرنے کی تاکید کی اور کہا: انسان کی کامیابی کا ایک راز ماں کے حق میں نیکی اور عمل صالح انجام دینا ہے ۔

انہوں نے دین اسلام کے حقیقی مطالب کو نشر کرنے کی تاکید اور کہا: طلاب تزکیہ نفس رکھیں اور عمل کو گفتار پر مقدم جانیں ۔

حضرت آیت الله بشیر نجفی نے آذربایجان کے شیعیوں کو اهل بیت (ع) کے اخلاق و کردار سے متمسک ہونے کی دعوت دی اور کہا: شیعہ ضروری ہے کہ اهل بیت اطھار (ع) کے حقیقی پیرو اور آپ کے مبلغ ہوں ، مقدس مقامات کے زیارت کی توفیق اصلاح نفس کا مقدمہ اور تقوائے الھی میں افزائش کا سبب ہے نیز زیارتوں کی قبولیت کی ایک نشانی اپنے کردار میں اصلاح ہے ۔

سرزمین نجف اشرف عراق کے مراجع تقلید نے ایرانی عالم دین حجت الاسلام و المسلمین سید حشمت تقی طباطبائی سے بھی ملاقات میں ملت اسلامیہ کے حالیہ مسائل کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا: دشمن اسلام کا حقیقی چہرہ بگاڑنے میں کوشاں ہے ، ہمیں اس کی چالوں کو ناکام بنانے میں اپنے تمام وسائل سے استفادہ کرنا چاہئے ۔

انہوں نے مزید کہا: مومنین ، دشمن کی بدترین سازشوں کے مقابل اپنے اتحاد کو باقی رکھیں اور حوزہ علمیہ بھی اسلام کے دفاع میں موثر کردار ادا کرے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۲۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬