
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیردفاع بریگیڈیر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ ایران کی دفاعی توانائی کا ایک اہم ترین عنصر میزائلی توانائی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنی میزائلی توانائی کو مسلسل بڑھاتا رہے گا۔
وزیردفاع کا کہنا تھا کہ ایران کی میزائلی توانائی ان لوگوں کے لئے منہ توڑ جواب ہے جو ایران میں بدامنی کا خواب دیکھ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی توانائی میں روز افزوں اضافہ وزارت دفاع کی اولین ترجیح ہے۔
وزیردفاع امیر حاتمی نے کہا کہ وزارت دفاع میزائلی، بحری فضائی، زمینی اور ایئر ڈیفنس کے شعبوں میں خاص منصوبہ بندی رکھتی ہے۔
انہوں نے علاقے کے بحرانوں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ علاقے کی سیکورٹی کو بیرونی طاقتوں کی مداخلت سے یقینی نہیں بنایا جاسکتا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰