30 August 2017 - 13:36
News ID: 429720
فونت
یمن پر سعودی عرب کے حملے میں پانچ ہزار سے زائد یمنی بچے شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔
یمن

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے المیادین ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ یمنی بچے ہی سعودی عرب کے حملوں کا اصل ہدف بن گئےہیں اور اب تک تین ہزار یمنی بچے سعودی عرب کے ہوائی حملوں میں شہید ہوچکے ہیں۔

المیادین ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ سعودی عرب کے حملوں میں دوہزار چارسو یمنی بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ عالمی برادری یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیتوں پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

اس سے پہلے یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ماہر بیسمارک سوآنگین نے کہا تھا کہ یمن میں جنگ بچوں کے خلاف جنگ ہے اور اب یمنی بچے غذائی قلت اور ہیضہ کی بنا پر موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬