30 August 2017 - 14:14
News ID: 429727
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
قائد ملت جعفریہ پاکستان مرحوم مفتی جعفر حسین کی برسی کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ان کے حالات زندگی پر روشنی ڈالی اور قیادت سے متعلق ان کی بصیرت اور درویشی صفات کا تذکرہ کیا۔
حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ مفتی جعفر حسین کی برسی کی مناسبت سے ان کے مزار کربلا گامے شاہ میں شیعہ علماء کونسل پنجاب  کے زیراہتمام تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان اسلامی تحریک کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر اپنے مرحوم قائد سے محبت کرنے والوں اور ان کو خراج عقیدت پیش کرنیوالوں کی کثیر تعداد کیساتھ علماء کرام کی بھی اک بڑی تعداد موجود تھی۔

صدر شیعہ علماء کونسل لاھور ملک شوکت علی اعوان، جنرل سیکرٹری لاھور سید جعفر علی شاہ، مولانا وقار حسین نقوی چیئرمین شیعہ شہریان پاکستان، حجت الاسلام سید قاضی نیاز حسین جامعہ المنتظر، مولانا سید حافظ کاظم رضا نقوی، منور علوی، پیر ولی اللّہ بخاری، عاصم مخدوم کل مسالک و علماء بورڈ، سجاد اکبر، قاسم ترابی، مولانا اعجاز نقوی امامیہ کالونی، ریاض علی جعفری اور طاھرنجفی خطیب کربلا گامے شاہ مسجد بھی موجود تھے۔

حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی نے قائد مرحوم کی حالات زندگی، قیادت سے متعلق ان کی بصیرت اور درویشی صفات کا تذکرہ کیا۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ مفتی جعفر حسین میں حقیقی انسانی صفات موجود تھیں اور وہ انسان کامل تھے کہا: مفتی جعفر حسین نے خود کو فنا فی اللہ کر لیا تھا، ان کے دل میں دنیا کی محبت تھی نہ خدا کے سوا کسی کا خوف، وہ نڈر شخصیت تھے۔

حجت الاسلام نیاز نقوی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ علامہ جعفر حسین کی دینی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہا: مفتی جعفر حسین صاحب نے نہج البلاغ کا اردو ترجمہ کرکے ایک عظیم کارنامہ سرانجام دیا۔

حافظ کاظم رضا نقوی نے کہا : علامہ مفتی جعفر نابغہ روز گار شخصیت تھے، انہوں نے ملت جعفریہ کیلئے مثالی کام کئے، اگر وہ آج زندہ ہوتے تو ملت جعفریہ پاکستان کی ایک موثر ترین قوت بن چکی ہوتی۔

ملک شوکت علی اعوان اور سید جعفر علی شاہ نے بھی قائد مرحوم کی قیادت پر روشنی ڈالی۔

پروگرام کے آخر میں مرحوم قائد کی قبرِ اطہر پر حجت الاسلام و المسلمین ساجد علی نقوی نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬