30 August 2017 - 13:34
News ID: 429719
فونت
اقوام متحدہ نے فلسطینی قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کی مشکلات خاتم کرنے تاکید کی ہے۔
فلسطین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ان کے ادارے کی جانب سے فلسطینی قیدیوں اور ان کے اہل خانوں کی مشکلات کے خاتمے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے.

ان خیالات کا اظہار انٹونیو گوٹیرش نے فلسطین کے قدیم شہر رام اللہ میں بعض فلسطینی قیدیوں کے اہل خانہ کے ساتھ ملاقات میں کیا اور کہا کہ ہم مظلوم فلسطینی اسیروں کے مسائل اور مشکلات کو سمجھ رہے ہیں اسی لئے متعلقہ حکام کے ساتھ ان کے مصائب و آلام کے ختم کرنے کے لئے بھرپور کوششیں کریں گے.

اس ملاقات کے دوران فلسطینی اتھارٹی کے چیئرمین 'عیسی قرقاع' نے گوٹیرش سے اقوام متحدہ میں ناجائز صہیونی ریاست کے غیرقانونی اقدامات اور فلسطینی اسیروں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک کانفرنس کے انعقاد کا مطالبہ کیا.

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ ساڑھے 6 ہزار فلسطینی قیدیوں کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬