30 August 2017 - 13:37
News ID: 429721
فونت
عراق کی کرد ملیشیا پیش مرگہ نے تلعفر سے بھاگنے والے ایک سو تیس داعشی دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
داعش

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کرد ملیشیا کی مرکزی کمان کے مطابق داعشی دہشت گردوں کو اس وقت ہلاک کردیا گیا جب وہ تلعفر، افکنی اور العیاضیہ کے علاقوں سے شام کی سرحد کی جانب فرار ہورہے تھے۔

دوسری جانب عراقی فوج کے ایک کمانڈر عبدالامیر یار اللہ نے بتایا ہے کہ عراقی پولیس، سریع الحرکت فورس اور فوج کے مختلف یونٹوں نے تلعفر میں داعش کے آخری ٹھکانے العیاضیہ پر شدی حملہ کیا ہے۔

درایں اثنا عراقی پولیس نے مغربی تلعفر میں داعش کے کیمیائی بم بنانے ایک کے کارخانے کا پتہ لگانے کے بعد اس اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

عراقی فوج نے بیس اگست سے مغربی صوبے نینوا کے شہر تلعفر کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے لیے بڑے فوجی آپریشن کا آغاز کیا تھا اور پیر کے روز اس شہر کو آزاد کرالیا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬