‫‫کیٹیگری‬ :
30 August 2017 - 21:06
News ID: 429731
فونت
سعودیہ کی وزارت داخلہ نے بتایا کہ ۴ لاکھ افراد جو غیر قانونی طریقے سے حج کے اعمال انجام دینا چاہ رہے تھے انہیں واپس کردیا گیا ہے ۔
خانہ کعبہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودیہ کی وزارت داخلہ کے ترجمان منصور ترکی نے پریس کانفرنس « حج سیکوریٹی پروجیکٹ » میں بتایا کہ وہ ۴ لاکھ افراد جو غیر قانونی طریقے سے حج کے لئے ملک میں داخل ہونا چاہ رہے تھے انہیں واپس کردیا گیا ہے ۔

منصور ترکی نے کہا: امسال تقریبا ۲۰ لاکھ حاجی ، حج کے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔

سعودیہ کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ واپس کئے گئے تمام افراد قانون شکنی کے مرتکب ہوئے تھے ، انہوں نے گورمںٹ سے حج کی اجازت نہیں لی تھی کہا: مکہ و مدینہ کے ابتداء میں متعدد چیک پوسٹ بنائے گئے ہیں تاکہ غیر قانونی آنے والوں کو حج کے اعمال میں شریک ہونے سے روکا جاسکے ۔

انہوں نے مزید کہا: حج کے سلسلے میں قانون شکنی کرنے والوں کے ساتھ سخت برتاو کیا جائے گا، ایسے افراد کے لئے جیل کی سزا اور جرمانہ رکھا گیا ہے /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۰۹

Tags: مکہ حج
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬