31 August 2017 - 08:47
News ID: 429733
فونت
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ تلعفر آپریشن میں زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت کے لیے مستشفى الشهيد جاسم شبر پہنچے ۔
علامہ سید احمد صافی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ تلعفر آپریشن میں زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت کے لیے مستشفى الشهيد جاسم شبر پہنچے ۔

انھوں نے تلعفر آپریشن ہوئے زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی بہادری اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی جلد شفایابی کی دعا کی ۔

علامہ صافی نے طبی عملے کی کاوشوں کو سراہا اور جنگ میں جانی نقصانات کو کم سے کم کرنے میں طبی کارکنوں کی موجودگی اور ان کی خدمات کو اہم ترین عنصر قرار دیا۔

واضح رہے ان دنوں علامہ صافی تلعفر آپریشن کے محاذ پہ فوجیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود ہیں جہاں ان کے ساتھ حرم کے سیکرٹری جنرل سید محمد الأشيقر، نائب رئيس هيئت حشد شعبی الحاج أبو مهدي اور حرم کی مرکزی کمیٹی کے بعض ارکان بھی ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬