07 September 2017 - 14:55
News ID: 429742
فونت
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا : دیر ہونے سے پہلے ہمیں عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے۔
mayanmar

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کو روکنے کے لئے فوری اقدامات اٹھائے۔

محمد جواد ظریف نے جمعرات کے روز اپنے ایک پیغام میں مزید کہا کہ اس سے پہلے کے دیر ہوجائے دنیا میانماری مسلمانوں کے لئے میدان میں نکلے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے جاری قتل عام کو نہ روکنے کے لئے عالمی برادری کے پاس کوئی اصولی جواز نہیں۔

انہوں نے میانمار میں جاری انسانی المیہ کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات پر انتباہ کیا ہے کہ دیر ہونے سے پہلے ہمیں عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ریاست فورسز اور انتہاپسندوں عناصر نے کارروائی کرتے ہوئے ریاست رخائن میں مسلمانوں کے ڈھائی ہزار سے زائد گھر جلا دیئے جس کے نتیجے میں تین ہزار مسلمانوں جاں بحق ہوگئے۔

اقوام متحدہ کے مطابق، تازہ ترین تشدد کے واقعات کی وجہ سے اب تک 87 ہزار سے زائد روہنگیا مسلمان اپنی جانیں بچا کر بنگلہ دیش جا چکے ہیں۔

گزشتہ سالوں سے میانمار کی ریاست رخائن میں لسانی اور مذہبی کشیدگی رہی ہے لیکن حالیہ پرتشدد واقعات کی لہر سب سے بدتر ہے اور اس سے جان بچا کر بھاگنے کی کوشش میں کئی افراد دریا میں ڈوب کر اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

گزشتہ سال میں بھی پرتشدد واقعات کے نتیجے میں ہزاروں روہنگیا مسلمان جاں بحق اور لاکھوں ہجرت کرنے یا گھر بار چھوڑ کر کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہو گئے تھے۔

حال ہی میں بھی روہنگیا کے مسلمانوں کے خلاف پرتشدد واقعات کا آغاز ہوگیا ہے، ادھر عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں نے میانمار کی سکورٹی فورسز اور لسانی رخائن گروہ پر روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا الزام عائد کیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬