قائد ملت جعفریہ پاکستان :
حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے کہا : برما کے مسلمانوں کے سفاکانہ قتل عام کی مذمت کرتے ہیں اسلامی ممالک قتل عام کو روکنے کے لئے دباؤ ڈالیں ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کی جانب برما میں مسلمانوں کے سفاکانہ قتلِ عام کی شدید مذمت حکومتِ پاکستان برمائی مسلمانوں کے قتلِ عام کو روکنے کیلئے اقوامِ متحدہ اور او آئی سی میں آواز اُٹھائے ۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی انسانی حقوق اور انصاف کے اداروں کو برمائی مسلمانوں کے تحفظ کیلئے عالمی سطح پر کردار ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے تاکید کی : اسلامی ممالک کو مل کر برمائی مسلمانوں کے قتلِ عام کو روکنے کیلئے برما حکومت پر دباو ڈالنا چاہیے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے