05 September 2017 - 14:54
News ID: 429811
فونت
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم، حماس نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جاری ظلم و بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
روھنگیا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم، حماس نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جاری ظلم و بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حماس تنظیم کے سیاسی دفتر کے سنیئر عہدیدار 'عزت الشرق' نے اپنے ایک توئٹر پیغام میں کہا کہ میانمار کے صوبے 'رخائن' میں روہنگیا مسلمانوں پر ریاستی جبر و مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے حماس کی جانب سے ریاست رخائن میں مسلمانوں کی بگڑتی صورتحال ان کی زبردستی نقل مکانی پر شدید غم اور غصے کا اظہار کیا۔

انہوں نے میانمار کے مسلمانوں کی صورتحال پر بین الاقوامی برادری بشمول مغربی اور اسلامی ممالک کی خاموشی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے بھی روہنگیا مسلمانوں کے خلاف مظالم کی مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، گزشتہ دنوں سے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ریاست فورسز اور انتہاپسندوں عناصر نے کارروائی کرتے ہوئے ریاست رخائن میں مسلمانوں کے ڈھائی ہزار سے زائد گھر جلا دیئے جس کے نتیجے میں تین ہزار مسلمانوں جاں بحق ہوگئے۔

اقوام متحدہ کے مطابق، تازہ ترین تشدد کے واقعات کی وجہ سے اب تک 87 ہزار سے زائد روہنگیا مسلمان اپنی جانیں بچا کر بنگلہ دیش جا چکے ہیں۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬