07 September 2017 - 21:44
News ID: 429843
فونت
سرگئی لاوروف :
روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام امن مذاکرات بالخصوص ادلیب میں امن زون کے قیام کے حوالے سے ایران، روس اور ترکی کے درمیان مذاکرات اچھی سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
محمد جواد ظریف و سرگئی لاوروف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام امن مذاکرات بالخصوص ادلیب میں امن زون کے قیام کے حوالے سے ایران، روس اور ترکی کے درمیان مذاکرات اچھی سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

سرگئی لاوروف نے گزشتہ روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ شامی علاقے ادلیب میں امن زون کے قیام کے حوالے سے ایران، روس اور ترکی کے درمیان رابطے ہوئے ہیں کیونکہ یہ تین ممالک شام امن مذاکرات کے حوالے سے آستانہ عمل کے ضامن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سہ فریقی رابطوں کے دوران اچھی اور قابل اطمینان پیشرفت حاصل ہوئی ہے جس کا اصل مقصد ادلیب میں سیکورٹی کی فراہمی ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ دنوں میں اس صورتحال کے حوالے سے حتمی نتائج سامنے آئیں گے۔

انہوں نے شامی علاقے دیرالزور کے تین سال بعد محاصرے کے خاتمے کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ دیرالزور کی ناکہ بندی توڑنے سے انسداد دہشتگردی کا عمل حساس مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬