08 September 2017 - 17:38
News ID: 429847
فونت
مشرقی شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر روسی طیاروں کی بمباری میں درجنوں داعشی ہلاک ہوگئے ہیں۔
 گل مراد حلیم اوف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ماسکو میں روسی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ اس کے جنگی طیاروں نے مشرقی شام کے شہر دیر الزور میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ اس بمباری میں دہشت گرد گروہ داعش کا خود ساختہ وزیر جنگ گل مراد حلیم اوف، چوالیس دیگر دہشت گردوں کے ساتھ مارا گیا گیا ہے۔

گل مراد حلیم اوف کا تعلق وسطی ایشیا کے ملک تاجکستان سے بتایا جاتا ہے۔

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق دیرالزور میں روسی بمباری کے نتیجے میں سعودی عرب سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد ابو محمد الشمالی بھی مارا گیا ہے۔

ابومحمد الشمالی، داعش کے لیے دہشت گردوں کی بھرتی اور انہیں تربیتی کیمپوں میں منتقل کرنے کے علاوہ دہشت گردوں کی تنخواہوں کی ادائیگی کا بھی ذمہ دار تھا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬