08 September 2017 - 18:18
News ID: 429851
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں میانمار کے مظلوم اور ستمدیدہ مسلمانوں پر وحشیانہ اور مجرمانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ان کی عملی حمایت پر آمادگی کا اظہارکیا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں میانمار کے مظلوم اور ستمدیدہ مسلمانوں پر وحشیانہ اور مجرمانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ان کی عملی حمایت پر آمادگی کا اظہارکیا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے میانمار کے مظلوم مسلمانوں کی عملی حمایت کے سلسلے میں اسلامی تعاون تنظیم اور اسلامی ممالک پر زوردیا ہے کہ وہ میانمار کے مسلمانوں کی عملی حمایت کے سلسلے میں اپنا اہم کردار ادا کریں اور میانمار کے مسلمانوں کی عملی حمایت کے سلسلے میں راہیں ہموار کریں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے میانمار کے مسلمانوں کے خلاف  بہیمانہ اور وحشیانہ حملوں کو امریکہ اور اسرائيل کی سوچی سمجھی پالیسی کا حصہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ میانمار کے مسلمانوں پر حملوں کے پیچھے اسرائيل کا کردار نمایاں ہے اور اسرائیل براہ راست میانمار کے مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث ہے۔

ایرانی سپاہ نے ایرانی قوم اور عالمی اقوام سے میانمار کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف سراپا احتجاج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلامی ممالک کو میانمار کے مسلمانوں پر ہونے والے وحشیانہ اور ظالمانہ مظالم کو فوری طور پر رکوانے کے سلسلے میں سفارتی اور سیاسی میدان میں عملی اقدام کرنا چاہیے اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اس سلسلے میں امت مسلمہ کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کے لئے آمادہ ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تشکر از مھر

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬