12 September 2017 - 19:32
News ID: 429915
فونت
دیرالزور کے شمالی علاقے کے علاوہ اب کوئی بھی علاقہ داعش کے قبضے میں نہیں ہے اور دہشتگرد پوری طرح شامی فوج کےمحاصرے میں ہیں ۔
شامی فوج

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اب دیرالزور کے شمالی محلے ہی داعش کے قبضے میں باقی بچے ہیں اور شامی فوج جلد ہی تکفیری گروہ داعش کے خلاف مغربی دیرالزور سے آپریشن شروع کرے گی اور شامی فوج شمالی و جنوبی دیرالزورمیں جلد ہی مکمل کامیابی حاصل کرنےوالی ہے۔

شامی فوج اور استقامتی فورس نے مشرقی دیرالزور اور ایئرپورٹ کے اطراف کے علاقوں سے دہشتگردوں کا پوری طرح صفایا کردیا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شامی فوج نے دہشتگردوں کو پچاسی فیصد علاقوں سے باہر نکال دیا ہے اور عقیربات میں داعش دہشتگردوں کی رسد کے راستے بند کردیے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬