‫‫کیٹیگری‬ :
16 September 2017 - 14:16
News ID: 429967
فونت
بحرین کی ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت نے اس ہفتے میں بھی الدراز میں نماز جمعہ قائم نہیں ہونے دی ۔
بحرین کی نماز جمعہ پر پابندی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرینی سیکورٹی اہلکاروں نے اس ہفتے بھی اس ملک کے مذہبی پیشوا آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کا محاصرہ جاری رکھا اور نماز جمعہ قائم نہیں ہونے دی-

بحرینی عوام معمول کے مطابق الدراز کے علاقے میں واقع مسجد امام صادق (ع) میں نماز جمعہ ادارکرنا چاہتے تھے تاہم آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکاروں نے نماز جمعہ نہیں ہونے دی -

بحرین کی ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت مسلسل اکسٹھ ہفتے سے الدراز میں آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر کا محاصرہ کئے ہوئے ہے اور نماز جمعہ  نہیں ہونے دے رہی ہے-

بحرینی حکومت نے بے بنیاد الزامات لگا کر آیت اللہ عیسی قاسم کی شہریت سلب اور ان کے گھر کا محاصرہ کررکھا ہے-

بحرین میں فروری دوہزارگیارہ سے عوامی انقلابی تحریک جاری ہے اور اس ملک کے عوام آزادی و انصاف کے قیام، نسلی امتیاز کے خاتمے اور منتخب حکومت کے برسراقتدار آنے کا مطالبہ کررہے ہیں تاہم آل خلیفہ حکومت سعودی فوجیوں اور متحدہ عرب امارات کے سیکورٹی اہلکاروں کی مدد سے اس ملک کے عوام کے احتجاجی مظاہروں کو سختی سے کچل رہی ہے-/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬