17 September 2017 - 14:59
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 429978
فونت
باجوڑایجنسی میں سڑک کے کنارے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ۵ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
دھماکہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقےباجوڑ ایجنسی کی تحصیل لوئی ماموند میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 5 افراد ہلاک جبکہ ایک لیویز اہلکار زخمی ہوگیا۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا، ہلاک ہونے والوں میں پولیٹیکل تحصیلدار فواد علی بھی شامل ہیں۔

دھماکا تحصیل ماموند میں سڑک کے کنارے ہوا۔ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے دھماکے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں مل کر دہشت گردی کے عفریت کو شکست دینی ہے۔

انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬