17 September 2017 - 17:41
News ID: 429989
فونت
پاکستان میں شیعہ ہزارہ کمیونٹی پہ تکفیری دہشت گردوں کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
شیعہ ہزارہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں شیعہ ہزارہ کمیونٹی پہ تکفیری دہشت گردوں کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تمام تر حکومتی دعوؤں اور وعدوں کے باوجود تکفیری دہشت گردوں کو نکیل نہیں ڈالی جاسکی۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں خیزئی چوک پر تکفیری دہشت گردوں نے ایک گاڑی کو اپنے دہشت گردانہ حملے کا پھر نشانہ بنایا ہے، تاہم ڈرائیور کی بروقت اور دانشمندانہ حکمت عملی کی وجہ سے گاڑی میں موجود مسافروں کو کوئی گزند نہیں پہنچی۔

نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے موٹر کار پر فائرنگ کی، جس میں شیعہ ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والی ایک فیملی سوار تھی۔

فائرنگ ہوتے ہی ڈرائیور نے گاڑی بھگائی، جس اور اسے زگ زیگ انداز میں وہاں سے نکال لے گیا۔ دہشت گردوں کی فائرنگ کی زد میں ایک ٹرک ڈرائیور آگیا، جس کو متعدد گولیاں لگی ہیں۔

ٹرک ڈرائیور کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے حسب سابق واقعہ کی تفتیش کررہے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬