22 September 2017 - 08:06
News ID: 430049
فونت
بلاول بھٹو زرداری :
پیپلز پارٹی پاکستان کے چیئرمین نے کہا : عالمی برادری نریندر مودی کو لگام ڈالے ورنہ وہ انسانیت کو اسی طرح کاٹتا رہے گا۔
بلاول بھٹو زرداری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مودی سرکار خون کی پیاسی ہو چکی ہے، بھارتی اشتعال انگیزی برداشت سے باہر ہے، عالمی برادری نریندر مودی کو لگام ڈالے، ورنہ وہ انسانیت کو اسی طرح کاٹتا رہے گا۔

بھارتی فوج کی جانب سے ورکنگ باﺅنڈری پر شہری آبادی پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارتی اشتعال انگیزی ناقابل قبول ہے، بھارتی فائرنگ میں 4 بےگناہ پاکستانیوں کی شہادت ناقابل معافی جرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی ریاستی دہشتگردی کے ذریعے کشمیر میں خون بہا رہے ہیں، جبکہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری پر فائرنگ کے ذریعے پاکستانیوں کا خون بہا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی تمام پاکستانی شہداء کی وارث ہے اور رہے گی، شہداء کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬