24 September 2017 - 21:45
News ID: 430077
فونت
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونی حکومت کا نام انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والی حکومتوں کی بلیک لیسٹ میں شامل کرنے پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی تعریف کی ہے۔
اسرائیل

صیہونی حکومت اسرائیل بلیک لیسٹ میں شامل

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے ایک بیان میں انسانی حقوق کونسل کے اقدام کو اہم قراردیا اور کہا کہ اس بلیک لیسٹ میں صیہونی حکومت کا نام شامل کرنا غاصب صیہونی حکومت کی حقیقی ماہیت اور چہرے کو بے نقاب اور فلسطینی عوام کی مظلومیت کی نشاندہی کرتا ہے۔

حماس کے ترجمان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی اداروں کو چاہئے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اس اقدام کی پیروی کر کے صیہونی حکومت کے عہدیداروں پر مقدمہ چلانے انہیں سزا دینے اور ساتھ ہی فلسطینی عوام کی حمایت کی کوشش کریں۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی لیسٹ میں ایسی انتیس حکومتیں ہیں جو ہمیشہ انسانی حقوق کے کارکنوں کے خلاف نسل پرستانہ اقدامات انجام دیتی ہیں۔

اس درمیان خبروں میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت نے گذشتہ آٹھ برس کے دوران مقبوضہ فلسطین میں کم سے کم ترپن مساجد اور کلیساؤں کو مسمار کیا ہے۔

فلسطین کے انفارمیشن سینٹر نے خبردی ہے کہ صیہونی حکومت نے دوہزار نو سے اب تک مقبوضہ سرزمینوں میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے مقدس مقامات پر حملے تیز کردئے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬