26 September 2017 - 18:58
News ID: 430110
فونت
امامیہ چیف سکاؤٹ :
زاہد مہدی نے کہا : آج عزاداری امام حسین (ع) معاشرے کے ہر طبقہ ہائے زندگی کے ہر فرد کی ضرورت بن چکی ہے۔
امامیہ چیف سکاؤٹ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے امامیہ چیف سکاؤٹ زاہد مہدی نے لاہور میں سکاؤٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں ملک بھر میں مجالس اور جلوس ہائے عزا کی سکیورٹی کے فرائض امامیہ سکاؤٹس انجام دیں رہے ہیں، تاکہ عزاداری اور مقدس مقامات، امامبارگاہوں اور مساجد کو انتہا پسندانہ طاقتوں کے شر سے محفوظ رکھا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امامیہ سکاؤٹس ملکی حالات کے پیش نظر محرم میں کسی بھی ناخوشگوار حادثہ سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

زاہد مہدی کا کہنا تھا کہ امامیہ سکاؤٹس نے ہر مشکل گھڑی میں وطن عزیز کے شہریوں کی حفاظت کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے اور ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کیلئے ہمیشہ سرگرم عمل رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کے اقدامات قابل تحسین ہیں اور جلد پاک وطن سے تکفیری اور شرپسند عناصر کا خاتمہ ہو جائے گا۔

امامیہ چیف سکاؤٹ زاہد مہدی نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ عزاداری کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے کیونکہ آج عزاداری امام حسین (ع) معاشرے کے ہر طبقہ ہائے زندگی کے ہر فرد کی ضرورت بن چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں نوجوانوں کو ایک نئے جوش اور بلند عزم کیساتھ میدان عمل میں ہونا چاہیئے اور وہ اپنی ملت کے تمام افراد اور مقدسات کی حفاظت کریں۔

انہوں نے کہا کہ امامیہ سکاؤٹس ایام محرم میں تمام سکیورٹی اداروں کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬