رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر معروف عالم دین حجت الاسلام سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ حضرت علیؑ کا طرز حکومت دنیا کے لئے نمونہ عمل ہے، جس میں عدل کی بنیادوں کو مضبوط و مستحکم کیا اور اپنی حکومت میں بدعنوانی کرنے اور کرپشن کرنے والوں کا احتساب کرکے معاشرے میں قیام عمل کو یقینی بنایا۔
کراچی کی مسجد و امام بارگاہ امامیہ جے ون کورنگی میں محرم الحرام کی مجلس عزاء سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ حضرت علیؑ نے فرمایا کہ اگر پوری دنیا کی حکومت و اقتدار میرے قدموں میں رکھ دیا جائے اور مجھ سے کہا جائے کہ میں چیونٹی کو گندم کے دانے سے محروم کردوں، تو رب العزت کی قسم میں حکومت کو چھوڑ سکتا ہوں مگر چیونٹی کو گندم کے دانے سے محروم نہیں کر سکتا۔
انہوں نے بیان کیا : اگر آج ہمارے معاشرے میں احتساب کے عمل کو نافذ عمل بنایا جائے اور مجرموں کو سزا دی جائے تو محروموں کو ان کا حق مل سکتا ہے اور معاشرے میں عدل حضرت علی ابن ابیطالب ؑ قائم ہوسکتا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/