30 September 2017 - 18:40
News ID: 430162
فونت
افغانستان کے دارالحکومت کابل کی مسجد کے باہر ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں چھے عزادار شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
کابل حملہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کابل سے ہمارے نمائندے کے مطابق سٹی پولیس چیف سلیم الماس نے بتایا ہے کہ یہ دہشت گردانہ حملہ شہر کے قلعہ فتح اللہ نامی علاقے میں اس وقت ہوا جب لوگ آٹھ محرم کی مجلس عزا اور نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد سے باہر آرہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اس حملے میں درجنوں عزادار زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے شہید ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔کابل میں حالیہ مہینوں کے دوران کئی دہشت گردانہ حملے ہوچکے ہیں جن میں سیکڑوں افراد مارے جاچکے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬