رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، میانمار میں روہنگیائی مسلمانوں کے نمائندوں نے ہالینڈ کے لایحہ شہر میں تعینات ایرانی سفیرعلیرضا جہانگیری کے ساتھ ملاقات میں ایران کی جانب سے روہنگیائی مسلمانوں کی حمایت کی تعریف کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی حکومت کی حمایت روہنگیا کے مسلمانوں کی حوصلہ افزائی کا باعث بن گئی ہے.
ایران کے سفیر نے روہنگیائی مظلوم مسلمانوں کے خلاف ظلم اور بربریت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقائی مظلوم مسلمان ممالک کی حمایت اور انسانی امدادوں پر زور دے رہا ہے.
انہوں نے روہنگیائی مسلمانوں کی مدد کے لئے ایران کی انسانی امداد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے میانمار کےمسلمانوں کی مدد کے لئے عالمی برادری کے درمیان سفارتکاری اور سنجیدہ مذاکرات کو اولین ترجیح قراردیا. /۹۸۸/ ن۹۴۰