30 September 2017 - 18:52
News ID: 430167
فونت
ہندوستان کے زير انتظام کشمیر کے علاقہ وادی میں سکیورٹی فورسز نے متعدد مقامات پر حضرت امام حسین علیہ السلام کے عزاداروں پر بہیمانہ تشدد کیا ہے جبکہ کئي مقامات پر محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں پر پابندی عائد کردی ہے۔
کشمیر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زير انتظام کشمیر کے علاقہ  وادی میں سکیورٹی فورسز نے متعدد مقامات پر حضرت امام حسین علیہ السلام کے عزاداروں پر بہیمانہ تشدد کیا ہے جبکہ کئي مقامات پر محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ پولیس اور فوج نے کئی جگہوں پر  عزاداروں پر لاٹھی چارج گیا جس کے نتیجے میں درجنوں عزادار شدید زخمی ہوگئے ہیں اطلاعات کے مطابق وادی  میں ہندوستانی فورسز اور مقامی انتظامیہ نے محرم کے جلوسوں پر پابندی عائد کرکے جگہ جگہ خاردار تاریں اور رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں تاکہ عوام جلوسوں میں شرکت نہ کرسکیں۔میڈیا سروس کے مطابق وادی میں انتظامیہ نے محرم کے جلوسوں کو روکنے کے لئے فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی ہے اور عوام کو گھروں میں محصور کردیا گیا ہے جب کہ متعدد مذہبی رہنماؤں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬