01 October 2017 - 23:34
News ID: 430184
فونت
حافظ نعیم الرحمن :
جماعت اسلامی کراچی کے امیر نے کہا : ، زندگی کا پورا نظام اللہ اور اس کے رسول ؐکے بتائے طریقے کے مطابق ہونا چاہیئے۔
کربلا

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی زون ناظم آباد گلہار کے تحت ایک روزہ تربیت گاہ سے ’’نبیؐ کی اجتماعیت کی خصوصیات ‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حق اور سچ پر کوئی سمجھوتہ نہیں، واقعہ کربلا باطل کے خلاف جدوجہد کا درس دیتا ہے، زندگی کا پورا نظام اللہ اور اس کے رسول ؐکے بتائے طریقے کے مطابق ہونا چاہیئے۔

انہوں نے بیان کیا : جماعت اسلامی کے کارکنان لوگوں کے غلط رویئے، غلط سوچ کو اپنے اچھے رویے اور اچھی سوچ سے تبدیل کریں، اجتماعیت میں اگر نئے افراد شامل نہیں ہوتے تو اجتماعیت کمزور پڑ جاتی ہے، کارکن اللہ سے تعلق مضبوط کریں، نماز اور قرآن کا مطالعہ لازمی کریں، سمع اور اطاعت کا نظام اجتماعیت کو آگے بڑھانے میں معاون ہوتا ہے، غلطیوں کی اصلاح کا پورا نظام موجود ہے اس کے مطابق غلطیوں کی اصلاح کرنی چاہیئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تربیت گاہ سے نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی نے ’’پاکستان میں اسلامی نظام کیسے آئے گا‘‘ اور نائب امیر ضلع وسطی سید وجیہ حسن نے ’’امت مسلمہ اور امید کی صورت‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا، جبکہ جمعیت اتحاد العلماء کراچی کے ناظم اعلیٰ مولانا عبد الوحید نے درس قرآن پیش کیا۔ اس موقع پر امیر زون ناظم آباد گلبہار سہیل زیدی او ر دیگر بھی موجود تھے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬