05 October 2017 - 12:37
News ID: 430233
فونت
عالمی مخالفت کے با وجود ؛
روہنگیان پناہ گزین جو کہ بنگلادیش میں ہیں وہ میانمار کی فوج کی طرف سے صوبہ راخین میں مسلم گاوں کو مزید ویران کئے جانے کی کوشش کی خبر دی ہے ۔
میانمار

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روہنگیان پناہ گزین جو کہ ابھی بنگلادیش پہوچے ہیں اعلان کیا ہے کہ میانمار کی فوج اور سیکورٹی فورسیز نے راخین صوبے کے گاوں سے مسلمانوں کو نکالنے کی اپنی کوشش میں تیزی کر دی ہے ۔

روہنگیان پناہ گزینوں نے وضاحت کی ہے کہ اس وقت پورا گاوں خالی ہو چکا ہے اور دوسرے ہزاروں پناہ گزین بنگلادیش کی سرحد کی طرف جا رہے ہیں ۔ میانمار میں جدید تشدد کی وجہ سے ۲۵ اگست سے ابھی تک پانچ لاکھ روہنگیان مسلمان بنگلادیش میں پناہ اختیار کی ہے اور ہر روز چار سے پانچ ہزار روہنگیاں اس ملک میں داخل ہو رہے ہیں ۔

یہ ایسے حالات میں ہے کہ میانمار کی حکرمت حال ہی میں یقین دلایا ہے کہ روہنگیان پناہ گزینوں کو واپس بلانے کے لئے حاضر ہیں ۔

اقوام متحدہ نے سہ شنبہ کو اعلان کیا ہے کہ ۳۰ ستمبر تک پانچ لاکھ نہ ہزار سے زیادہ بے گھر روہنگیان بنگلادیش میں داخل ہوئے ہیں ۔

میانمار کے وزیر اتحادیہ وین میات نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے پناہ گزین ایجنسی کے ایگزیکٹو کمیٹی میں اپنی تقریر میں دعوا کیا تھا کہ ان کی پہلی ترجیح یہ ہوگی کہ جو بے گھر بنگلادیش بناہ لینے کے لئے چلے گئے ہیں ان کو واپس لانا ہے ۔ روہنگیان بے گھر مسلمانوں کی واپسی کے عمل سے جو لوگ کسی بھی وقت میانمار میں واپس آنا چاہتے ہیں ان کے واپسی کی شروعات ہوگی ۔ پناہ گزینوں کی توثیق کا عمل میانمار اور بنگلادیش کے درمیان سال ۱۹۹۳ کے معاہدے کے مطابق ہوگا ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کی وضاحت کرتے ہوئے کہا : جو لوگوں کی بھی پناہجو کے عنوان سے میانمار میں تائید ہوگی وہ بغیر کسی مشکل سے اس ملک میں آ سکتے ہیں اور پورے اطمینان کے ساتھ ان کی سیکورٹی کی ضمانت ہوگی ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک ۳۶۱/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬