05 October 2017 - 22:58
News ID: 430242
فونت
پاکستان میں ایک زیارتگاہ پر ہونے والے خودکش حملے میں کم سے کم بارہ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
درگاہ فتح پور

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں واقع درگاہ فتح پور کے قریب خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجہ میں کم سے کم بارہ افراد جاں بحق اور معتدد دیگر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو اور امدادی اہلکاروں نے دھماکے میں ہلاک ہونے والوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ دھماکا خود کش تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس خودکش حملے میں سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر اسد اللہ کاکڑ کا کہنا ہے کہ دھماکا درگاہ کے گیٹ پر ہوا ہے ۔کمشنر نے مزید بتایا کہ دھماکے میں آٹھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬