15 October 2017 - 14:22
News ID: 430246
فونت
محمد جواد ظریف :
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سبھی سیاستداں اس بات پر متفق ہیں کہ ٹرمپ کے پاس ہرزہ سرائی اور غیر مہذبانہ زبان کے علاوہ کچھ نہیں تھا اور ٹرمپ کا غیر مہذبانہ طریقہ کار عالمی سطح پر امریکہ کی بدنامی کا موجب بن گئی ہے۔
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایران کے ٹیلی ویژن چینل پر اپنی ایک گفت و گو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران مخالف بیانات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں سفارتی آداب کو بھی مدنظر نہیں رکھا اور اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف غیرسفارتی اوربے بنیاد بیانات غیرمناسب اور ناقابل قبول ہیں۔

اپنے اس گفت و گو میں انہوں نے کہا : ایرانی قوم کے خلاف ٹرمپ کے اقدامات کوئی نئی بات نہیں ہے امریکہ ہمیشہ سے ایران کے خلاف سازش کرتا رہا ہے اور ایران کے خلاف رہا ہے اور گزشتہ چار دہائیوں سے امریکہ ایران کا مخالف ہے ۔

انہوں نے کہا : امریکہ نے ہمیشہ ثابت کیا ہے کہ وہ اس خطے میں جمہوریت کا دشمن ہے اوراس خطے میں شاہ ایران جیسے اپنے پروردہ عرب ڈکٹیٹروں کا حامی ہے ۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا : ٹرمپ کی تقریر سیاسی اور اخلاقی ادبیات سے عاری تھی ۔ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی ایسا ہی خطاب کیا جو کسی بھی سیاستداں کے شایان شان نہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : امریکیوں نے ایران کے خلاف غلط پالیسیاں اپنائیں جس کا جواب انھیں دینا پڑے گا اور اس راہ میں ان کو مزید نقصان تحمل کرنا ہوگا ۔

محمد جواد ظریف نے ٹرمپ کی جانب سے سپاہ پسداران انقلاب اسلامی کے خلاف بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا : ایرانی قوم کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی پرفخر ہے اور سپاہ پاسداران اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے بہت عزیز ہے ، سپاہ ایرانی عوام کا قلب ہے سپاہ کے ساتھ دشمنی ایرانی عوام کے ساتھ دشمنی ہے سپاہ ایرانی عوام کی عزت، عظمت ، قدرت اور طاقت کا مظہر ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : امریکی صدر کی غیر مہذبانہ تقریر پر خود امریکی دانشور اور سیاستداں بھی شرمندہ ہیں۔ امریکہ کے موجودہ صدر نے امریکی عوام کو دنیا بھر میں رسوا کردیا ہے ۔

محمد جواد ظریف نے عالمی سطح پر امریکہ کے وحشیانہ جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : امریکہ کے سنگین اور مجرمانہ جرائم کی تاریخ پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے امریکہ خود بھی ظالم ہے اور اس نے ہمیشہ ظالموں کی مدد کی ہے اور یمن ، بحرین اور دیگر ممالک اس کا واضح نمونہ ہیں۔

انہوں نے کہا : ایران اپنے دفاعی اور فوجی معاملات میں تمام ممالک کی طرح مستقل ہے اور ہم اپنے دفاعی میزائل اور وسائل پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور نہ ہی کسی کو ایسا کرنے کی اجازت دیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ کی ایران مخالف تقریر کے بعد عالمی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شاید امریکی صدر کے پاس کچھ کہنے کو نہیں اور امریکی تجزیہ کاروں کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ اپنے تلخ بیانات سے اپنی کمزور حکمت عملی کو چھپانے کی کوشش کررہا ہے۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۵۶۷/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬