06 October 2017 - 22:37
News ID: 430258
فونت
شیعہ علما کونسل پنجاب نے صوبے کے مختلف مقامات پر عزاداری سید الشہدا میں پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے رکاوٹوں اور ایف آئی آرز کے اندراج کو عدالت میں چیلنج کردیا ہے۔
شیعہ علما کونسل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علما کونسل پنجاب کے صوبائی صدر حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری کی طرف سے لاہور ہائی کورٹ میں سینیر وکیل چودھری ارشاد احمد چیمہ نے رٹ پیٹیشن دائر کردی ہے۔ رٹ کے ساتھ گذشتہ تین سال سے مختلف اوقات میں درج 60 سے زائد ایف آئی آرز کی کاپیاں بھی لف کی گئی ہیں۔

شیعہ علما کونسل پنجاب کے نائب صدر حجت الاسلام حافظ کاظم رضا نقوی، صوبائی لیگل ایڈوائزر عامر علی بھٹی، ضلعی صدر شوکت علی اعوان، ضلعی جنرل سیکرٹری جعفر علی شاہ ، صغیر عباس ورک اور دیگر رہنما بھی درخواست گذار کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر ہائی کورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حجت الاسلام سبطین حیدر سبزواری نے کہا کہ عزاداری ہمارا شہری اور آئینی حق ہے، مگر پنجاب میں متعدد مقامات پر مجالس عزا اور جلوسوں میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔ حتیٰ کہ چاردیواری کے اندرمساجد ، مدارس ، امام بارگاہوں اورگھروں میں منعقد ہونے والی خواتین کی مجالس کو روکا گیا۔

جن لوگوں نے اپنا شہری حق استعمال کرتے ہوئے مجالس منعقد کیں تو پولیس نے مقدمات درج کئے۔ عزاداروں کو خوفزدہ کرنے کے لئے 16۔ ایم پی او کے تحت گرفتاریاں کی گئیں، فورتھ شیڈول میں شریف شہریوں کو ڈالا گیا۔ تھانوں میں بلوا کر بانیان مجالس اور ذاکرین کے ساتھ توہین آمیز رویہ اختیار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ کے ضلعی افسران کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔ امید ہے کہ عدالت ہمارے ساتھ انصاف کرے گی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬