10 October 2017 - 21:51
News ID: 430320
فونت
جموں و کشمیر پیروان ولایت کے سربراہ :
سبط محمد شبیر قمی نے کہا : شیطانی طاقتیں مسلمان ممالک میں انتشار پھیلا کر ایک نہ ایک بہانے سے مسلمانوں کا خون بہا رہے ہیں ۔
حجت الاسلام سبط محمد شبیر قمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جموں و کشمیر پیروان ولایت کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے ہزارہ برادری پر ہوئے دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید ہوئے افراد کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

مولانا سبط شبیر قمی نے کہا ہے کہ شیطانی طاقتیں مسلمان ممالک میں انتشار پھیلا کر ایک نہ ایک بہانے سے مسلمانوں کا خون بہا رہے ہیں اور اپنی چنگیزیت اور تاناشاہی برقرار رکھنے کے لئے اسلام کے نام پر دہشتگرد تنظیموں کو وجود میں لاکر اسلامی تہذیب ثقافت اور اقتصاد کو لوٹ رہے ہیں۔

سرینگر سے جاری اپنے ایک بیان میں مولانا سبط شبیر قمی نے کہا کہ اسلام کے خلاف تمام شیطانی طاقتیں یک جٹ ہوگئے ہیں جو کھبی یمن، برما، بحرین، شام، عراق اور افغانستان میں مسلمانوں کا قتل عام کروا رہے ہیں اور کھبی پاکستان میں بے گناہ مسلمانوں کے خون کی ندیاں بہارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ شیطانی طاقتیں دنیا کے مسلم ممالک میں مسلکی اختلافات کو ہوا دے رہے ہیں اور شیعہ و سنی بلکہ شیعہ شیعہ اور سنی سنی کو آپس میں لڑوانے کے لئے سرتوڑ کوششیں کررہے ہیں۔

مولانا سبط شبیر نے کہا کہ ایسی طاقتیں اتحاد بین المسلمین خاص طور پر نظام ولایت فقیہ سے خوفزدہ ہیں، اسی لئے دنیا کے گوشہ و کنار میں حامیان ولایت پر ظلم و تشدد برتنے کے لئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج تک پاکستانی خاص طور پر ہزارہ برادری کو کئی بار دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا اور ہزاروں کی تعداد میں شہید کردئے گئے لیکن ان کے حوصلے کھبی بھی پست نہیں ہوئے بلکہ ہمیشہ علی الاعلان ولایت فقیہ کا دامن مضبوطی سے تھامے ہوئے رہے۔

مولانا سبط شبیر قمی نے کہا کہ دہشتگردوں کا اسلام میں کوئی جگہ نہیں اور اسلام کسی بھی صورت میں دہشتگردی کی اجازت نہیں دے رہا ہے لہذا اس طرح کی مذموم حرکات انجام دینے والے اسلام کے سنگین اور سخت ترین دشمن ہیں جن کو بے نقاب کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے ہزارہ برادری کے شہید ہونے والے نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے پسماندگان سے تعزیت و تسلیت کا اظہار کیا ہے اور مملکت خداداد کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے شرپسند اور دہشتگرد عناصر کو بے نقاب کرکے گرفتار کریں جو اس طرح مذموم اور شرمناک حرکتیں انجام دے کر پاکستان کو بدنام کررہے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬