13 October 2017 - 18:02
News ID: 430365
فونت
پاکستان کے شہر کوئٹہ میں ایران کے قونصلر اور پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے چیف سیکریٹری اورنگزیب حق نے سرحدی منڈیوں کو فعال بنانے پرزور دیا ہے ۔
محمد رفیعی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کوئٹہ میں ایران کے قونصلرجنرل محمد رفیعی اور صوبہ بلوچستان کے چیف سیکریٹری اورنگزیب حق نے پاکستان کی گوادر بندرگاہ میں ایران -

پاکستان مشترکہ سرحدی کمیشن کے اکیسویں اجلاس کے انعقاد کے موقع پر دونوں ملکوں کی سرحدی منڈیوں کو فعال بنانے اور تفتان کوئٹہ روڈ کی تعمیرنو اور مرمت پر تبادلہ خیال کیا-

اس اجلاس میں ایران کی چابہار بندرگاہ اور پاکستان کی گوادر بندرگاہ کے درمیان تعاون اور دونوں ملکوں کے درمیان اسمگلنگ کو روکنے کےطریقہ کار کے بارے میں بھی غورکیا گیا-

ایران اور پاکستان کے درمیان مشترکہ سرحدی کمیشن کا اکیسواں اجلاس تیرہ سے سولہ اکتوبر تک منعقد ہوگا-

اس کمیشن کا اجلاس پہلی بار گوادر بندرگاہ پر منعقد ہو رہا ہے - اس کمیشن کے دوسرے اجلاس ایران کے شہر زاہدان یا پاکستان کے شہر کوئٹہ میں ہوا کریں گے ۔/۹۸۹/ ف۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬