رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے صوبہ عسیر میں واقع مشرقی الربوعہ میں سعودی فوجیوں کے اڈوں پر یمنی فوج اور رضاکار فورس کے حملوں میں متعدد فوجی ہلاک ہوگئے-
یمنی فوج اور رضاکار فورس نے نہم کے السفینہ اور الجرجور علاقوں میں سعودی جارح اتحاد کے اڈوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کئی سعودی اتحادی فوجی ہلاک ہوگئے- یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے صوبہ الجوف میں واقع شواق اور صابر نامی علاقوں میں بھی سعودی جارحین کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کئی فوجی ہلاک ہوگئے-
صوبہ تعز میں واقع الشقب علاقے میں یمنی فوج کے مارٹر حملوں میں بھی کئی جارح فوجی ہلاک ہوئے ہیں-
اس رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور رضاکار فورس نے سعودی عرب اور اس کے اتحادی فوجیوں کے خلاف جنگ کو پوری طرح اپنے کنٹرول میں لے رکھا ہے اور یمن کی فوج اور قوم کے بارے میں ریاض کے غلط اندازوں کے نتیجے میں اس وقت جنگ سعودی عرب کے سرحدی شہروں تک پھیل گئی ہے اور سعودی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے-/۹۸۸/ ن۹۴۰