رسا نیوز ایجنسی کی پریس ٹی وی سے رپورٹ کے مطابق، شام کے شہر رقہ پر نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد کے حملوں میں کم سے کم پینتیس شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے-
چار اکتوبر کو بھی امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے رقہ پر بمباری کر کے دسیوں عام شہریوں کاقتل عام کیا تھا-
حکومت شام نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے سربراہ کے نام خط لکھ کر شام میں امریکی اتحاد کے جرائم کا سلسلہ بند کئے جانے کا مطالبہ کیاہے -
ایروارز نگراں گروپ نے کہ جو عراق و شام میں نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد کی کارروائیوں پر نظر رکھتا ہے، اعلان کیا ہے کہ دوہزار چودہ سے اب تک تین ہزار سے زیادہ عام شہری عراق و شام میں امریکی اتحاد کے حملوں میں جاں بحق ہوچکے ہیں-
امریکہ نے دہشتگرد گروہوں کے خلاف جنگ کے بہانے شام و عراق میں عام شہریوں کو بارہا اپنے حملوں کا نشانہ بنایاہے- /۹۸۸/ ن۹۴۰