رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاھو کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ چار فریقی بین الاقوامی کمیٹی کی شرطوں کی پابندی ، حماس کو غیر مسلح کیے جانے، ٹنل کھودنے کا سلسلہ روکے جانے ، میزائل بنانے کا سلسلہ بند کئے جانے اور غزہ پٹی میں قید صیہونیوں کی آزادی کی شرطوں پر ہی فلسطینیوں کے قومی آشتی سمجھوتے کو تسلیم کیا جا سکتا ہے-
اس بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ ٹنلوں کی کھدائی ، میزائلوں کی پیداوار اور صیہونیت مخالف کارروائیاں، چار فریقی بین الاقوامی کمیٹی کی شرطوں کے منافی ہیں -
بیان میں کیا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت ان چار صیہونیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتی ہے جنھیں تحریک حماس نے گرفتار کر رکھاہے-
فلسطین کی تحریک فتح اور حماس نے جمعرات کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں تین روزہ مذاکرات کے بعد قومی آشتی کے سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں- /۹۸۸/ ن۹۴۰