14 October 2017 - 23:21
News ID: 430381
فونت
شام کی فوج نے شہر المیادین کی آزادی کا اعلان کر دیا ہے۔
شامی فوج

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، شام کے سرکاری ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ شامی فوجیوں نے گذشتہ دو دنوں سے شہر المیادین کا محاصرہ اور داعش کی رصد کے راستے بند کر دیئے تھے جس کے بعد داعش کے عناصر دریائے فرات کے راستے بھاگ نکلے۔

شام کے ایک فوجی ذریعے نے کہا کہ فوج کا ٹیکنیکل دستہ، دہشتگردوں کے ہاتھوں شہر المیادین میں بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو صاف کرنے میں مصروف ہے۔

شامی فوج اور استقامت نے پانچ ستمبر دوہزار سترہ کو تین سال سے جاری دیرالزورکے محاصرے کو ختم کردیا۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق غوطہ شرقی کے عباسیین اور اطراف کے علاقے میں دہشتگردوں کے مارٹر حملے میں چار شہری زخمی ہوئے جبکہ علاقے کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬