17 October 2017 - 19:53
News ID: 430414
فونت
کم ان ریانگ :
شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک کو امریکا سے دور رہنے کی وارننگ دی ہے۔
 شمالی کوریا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان لفظی جنگ میں مزید شدت آ گئی ہے اوراقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے نمائندے کم ان ریانگ کا کہنا ہے کہ کسی دوسرے ملک کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کا ارادہ نہیں ہے اور امریکا کے ملٹری ایکشن کا ساتھ نہ دینے والے محفوظ رہیں گے۔

کم ان ریانگ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کا کوئی بھی حصہ ان کی دسترس سے خارج نہیں، ہمارے ملک پر بری نظر ڈالی گئی تو دنیا بھر میں اسے نشانہ بنایا جائے گا۔

دوسری جانب امریکا کے سابق وزیر خارجہ جان کیری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ کہ ٹرمپ امریکا کے ہاتھ کمزور کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ شمالی کوریا کے تنازع کو جنگ کے قریب لے جا رہے ہیں، وہ جوہری سائنسدانوں، قومی سلامتی کے ماہرین اور جرنیلوں کی رائے کو نظر انداز کر رہے ہیں۔

امریکہ کے سابق وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ امریکا کو اس کے اتحادیوں سے دور کر رہے ہیں، صدر ٹرمپ کے فیصلے حقائق کو انا اور نظریے کی بھینٹ چڑھانے کے مترادف ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬