19 October 2017 - 14:48
News ID: 430437
فونت
سابق وزرائے خارجہ :
مختلف ممالک کے ۲۵ سابق وزرائے خارجہ نے ایران جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور دیا ہے ۔
جوہری معاہدے

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مختلف ممالک کے ۲۵ سابق وزرائے خارجہ نے امریکی کانگریس کی قیادت کے نام ایک مشترکہ خط میں امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ ایران جوہری معاہدے پر قائم رہے اور اس کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق میڈلین البرائٹ، یوشکا فیشر اور ہبرٹ ویڈرناین بالترتیب سابق امریکی، جرمن اور فرانسیسی وزرائے خارجہ نے اپنے پرتگال، بیلجئم اور آسٹریلوی ہم منصبوں کے ساتھ اس مراسلے پر دستخط کردئے۔

انہوں نے اس خط میں کہا کہ جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی سے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے جس سے امریکی ساکھ اور سلامتی کو بھی نقصان پہنچے گا۔

سابق وزرائے خارجہ نے کہا کہ وہ اپنے تجربات کے پیش نظر ان خیالات کا اظہار کررہے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ دنیا امریکہ پر اس لئے بھروسہ کرتی ہے کہ امریکہ اپنے وعدوں پر قائم رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی ساکھ کو نقصان پہنچنے کی صورت میں خود امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے لئے منفی نتائج ہوں گے۔

یاد رہے کہ جوہری معاہدے کے بعد امریکی صدر کو اس معاہدے کے تحت ایران کے حوالے سے جوہری پابندیوں کو 90 روز بعد معطل کرنے کے کاغذات پر دستخط کرنے ہوں گے مگر اس بار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسا نہیں کیا۔

عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی جانب سے مسلسل 8 رپورٹس میں ایران کے اپنے وعدوں پر عمل کرنے کی تصدیق کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری معاہدے کی توثیق نہ کرنے کا فیصلہ کردیا۔

ٹرمپ نے گزشتہ جمعہ کو ایران کے حوالے سے نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ جوہری معاہدے کے انجام کو کانگریس کے سپرد کردیں گے۔

ٹرمپ نے دعوی کیا کہ ایران نے 2015 میں طے پانے والے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬