20 October 2017 - 22:20
News ID: 430456
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری :
مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ نے کہا : بلوچستان میں انتہاپسند مذہبی گروہ ملک دشمنوں کے ایجنڈے پر معصوم لوگوں کا خون کر رہے ہیں ۔
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ حجت الاسلام  راجہ ناصر عباس جعفری نے لاہور صوبائی سیکرٹریٹ میں عمائدین ملت جعفریہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا : معیشت کی تباہ حالی کے ذمہ دار کرپٹ حکمران ہیں،کرپشن ملک کیخلاف معاشی دہشتگردی ہے، وقت آگیا ہے کہ سیاسی فرعونوں، معاشی قارونوں اور مذہبی بلعم بعوروں کا بے رحمانہ احتساب کیا جائے۔

انہوں نے کہا : بلوچستان میں انتہاپسند مذہبی گروہ ملک دشمنوں کے ایجنڈے پر معصوم لوگوں کا خون کر رہے ہیں، دہشتگردی کا خاتمہ شاخ تراشی سے نہیں جڑ سے اکھاڑ پھینکنے سےہوگا، ن لیگی حکومت نے ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا، اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والے ریاست کے وفادار نہیں ہوسکتے، خاندانی سیاسی نظام کے خاتمے کے بغیر جمہوری نظام کا پنپنا مشکل ہے ۔

انہوں نے کہا ملت جعفریہ کیخلاف حکومتی انتقامی کاروائیوں پر خاموش نہیں رہیں گے،لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے قومی تنظیموں کیساتھ ہیں، ہم اس وطن کے باوفا بیٹے ہیں، بانیان پاکستان کے اولادوں کو دیوار سے لگانے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے، ہم نے ہزاروں لاشے اُٹھائے لیکن قائد اور اقبال کے پاکستان پر آنچ تک آنے نہیں دیا،ہم چیف آف آرمی سٹاف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے کردار ادا کریں۔

حجت الاسلام  راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پنجاب میں عزاداری اور عزاداروں کیخلاف ساڑھے آٹھ سو سے زائد ایف آئی آر ز کا اندراج پنجاب حکومت کی متعصبابہ سوچ کی عکاسی ہے جسے چہلم امام حسین ؑ کے بعد اعلی عدالتوں میں چیلنج کریں گے، انتظامیہ میں موجود متعصب اہلکاروں کیخلاف بھی عدالتوں سے رجوع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن 2018 کی تیاری کے لئے کارکنان دن رات ایک کرکے کام کریں ہم میدان خالی نہیں چھوڑیں گے،انشااللہ اس کرپٹ نظام کیخلاف جناح اور اقبال کے پاکستان کے دوبارہ سے حصول کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬