رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر اردوغان نے کہا ہے کہ امریکہ میں تہذیب نام کی کوئی چیز نہیں، امریکہ میں صدر اردوغان کے 15 محافظوں پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔
امریکہ میں 15 ترک سکیورٹی اہلکاروں پر فردجرم عائدکردی گئی ہےجس پرصدر رجب طیب اردوغان کا کہنا ہے کہ امریکہ میں تہذیب نام کی کوئی چیز نہیں۔
امریکہ میں ترک سفارتی اہلکاروںکی گرفتاری اور فردجرم عائد ہونے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے ترک صدر اردوغان کا کہنا ہے کہ ان کے حفاظتی اقدامات پرمامور سفارتی عملے کو امریکہ میں گرفتارکیا جانا بے رحمی ہے۔
واضح رہے کہ ترک صدر نے مئی میں امریکہ کا دورہ کیا تھا، ترک سفیر کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرین اور ترک سکیورٹی اہلکاروں کے جھگڑے میں 11مظاہرین زخمی ہوگئے تھے جس پر امریکی حکام نے 15 ترک سکیورٹی اہلکاروں سمیت 19 افراد کو گرفتار کرلیا تھا جن پر اب فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔