میانمار سے بنگلہ دیش میں پناہ لینے والے روہنگیا مہاجرین کی تعداد ۶ لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق میانمار سے بنگلہ دیش پناہ لینے والے روہنگیا مہاجرین کی تعداد 6 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان حق کا کہنا ہے کہ ان میں سے نصف تارکین وطن کٹوپلانگ میں قائم ایک بڑے کیمپ میں رہائش پذیر ہیں جہاں امدادی اداروں کے کارکن بنیادی سہولتوں، بنیادی ڈھانچے اور سڑک کی حالت کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
فلاحی ادارے ریفیوجیز انٹرنیشنل کے صدر ایرک پال شوارٹز نے گزشتہ ماہ بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ستمبر کے اوائل میں مہاجرین کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں یہ بات واضح ہو چکی تھی کہ یہ صورت حال ’’نسلی صفائی‘‘ کے مترداف ہے اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا جارہا ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق میانمار سے بنگلہ دیش ہجرت کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد 6 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے