24 October 2017 - 21:39
News ID: 430511
فونت
رجب طیب اردوغان :
ترکی کے صدر نے کہا : شام کے صوبہ ادلب میں دہشت گردوں کے خلاف ترک فوج کی کارروائی عنقریب اختتام پذير ہوجائے گی۔
رجب طیب اردوغان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے شام کے صوبہ ادلب میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف ترک فوج کی کارروائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے صوبہ ادلب میں ترک فوج کی کارروائی عنقریب اختتام پذير ہوجائے گی۔

ترک فوج نے 2 ہفتہ قبل ادلب میں کارروائی کا آغاز کیا تھا جس کا مقصد اس علاقہ میں قیام امن کا حصول بتایا تھا جبکہ شامی حکومت کا کہنا ہے کہ ترک فوج کا شام کی سرزمین پر داخلہ غیر قانونی ہے ۔

واضح رہے کہ ترک فوج اس علاقہ میں کرد باغیوں کے خلاف بھی نبرد آزما ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬