26 October 2017 - 20:48
News ID: 430539
فونت
کربلا کے پولیس سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ اربعین حسینی کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے پینتیس ہزار سیکورٹی اہلکار مکمل طور پر آمادہ ہیں۔
نجف سے کربلا اربعین حسینی کے زائرین کی پیادہ روی ۲

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کربلا کے پولیس سربراہ میجر جنرل احمد زوینی نے کربلا میں ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ عراق کے وزیر داخلہ کی ہدایات پر اربعین حسینی کے موقع پر امن و امان کے تحفظ کے لئے ان پینتیس ہزار سیکورٹی اہلکاروں کو جلد ہی کربلا روانہ کر دیا جائے گا۔

توقع کی جاتی ہے کہ اس سال اربعین حسینی کے موقع پر دسیوں لاکھ غیرملکی زائرین کے ساتھ ساتھ تیس لاکھ ایرانی زائرین بھی مختلف راستوں سے کربلائے معلی پہنچیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ نواسۂ رسولۖ حضرت امام حسین (ع) اور آپ کے اصحاب باوفا کے چہلم کے موقع پر ہر سال پوری دنیا سے کروڑوں کی تعداد میں مکتب اہلبیت کے پیروکار حسینی زائرین کربلائے معلی پہنچتے ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬