29 October 2017 - 15:11
News ID: 431576
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری :
مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ نے کہا : ہم سیاسی مقاصد کے لئے دینی اقتدار کو پامال کرنے کی نہ کسی کو اجازت دیں گے نہ ہی اسے جائز سمجھتے ہیں ۔
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے سنٹرل پنجاب کے رہنماوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا : مشرق وسطیٰ میں ذلت آمیز شکست کے بعد امریکہ اور اس کے اتحادی بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : وقت آگیا ہے کہ پاکستان استعماری قوتوں کے سامنے جذبہ ایمانی کے ساتھ ڈٹ جائیں اور دو ٹوک جواب دیں،پاکستان کی سلامتی وبقا کا تقاضہ ہے کہ امریکن بلاک کو ہمیشہ کے لئے خیرباد کہہ دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عسکری تنہائی کا شکار ہندوستان اور تباہ حال افغانستان ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے،پاکستان کے غیور عوام مادروطن کیخلاف دشمنوں کے سازش سے بخوبی واقف ہیں،کسی بھی امریکی،بھارتی اور افغانی جارحیت کو پاکستانی قوم برداشت نہیں کریگی۔

حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایم اے جیسے اتحاد کو مقدس الائنس نہیں کہا جاسکتا،موجودہ نظام میں ہر شخص طاقت کا رسیا اور اقتدار کا بھوکا ہے،پاکستان میں سیاسی نہیں سرداری نظام رائج ہے،ہم ایسے کسی اتحاد کی حمایت نہیں کریں گے جس سے دین اور مذہب بدنام ہو،ہم سیاسی مقاصد کے لئے دینی اقتدار کو پامال کرنے کی نہ کسی کو اجازت دیں گے نہ ہی اسے جائز سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا :متحدہ مجلس عمل کے سابقہ دور میں انتہا پسندی کو سب سے زیادہ فروغ ملا، وقت کا تقاضہ ہے کہ سیاسی فرعونوں،معاشی قارونوں اور مذہبی بلعم بعوروں کے شر سے مادرطن کی حفاظت کریں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬