فرانس کے صدر میکرون اور عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے ٹیلی فون پر باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی کے دفتر کا کہنا ہے کہ فرانس کے صدر میکرون اورعراق کے وزیر اعظم حیدرالعبادی نے ٹیلیفون پر باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا ہے۔ اس گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں باہمی تعاون پر زور دیا۔
فرانس کے صدر میکرون نے اس گفتگو میں عراق کی ارضی سالمیت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ فرانس عراق کے بنیادی آئین کے اندر اربیل اور بغداد کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے