31 October 2017 - 17:29
News ID: 431605
فونت
غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس سے اسرائیلی علاقوں میں نکلنے والی غیرقانونی سرنگ کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
غزہ پٹی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی علاقے میں اسرائیلی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور صہیونی فوج کی بمباری کے نتیجے میں  8 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

اسرائیل فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس سے اسرائیلی علاقوں میں نکلنے والی غیرقانونی سرنگ کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

شہید ہونے والے پانچ فلسطینی نوجوانوں کی شناخت احمد ابو عرمانہ ، عمر نصار الفلیت ، عرفات ابو مرشد ، حسن حسنین اور مصباح شبیر کے نام سے ہوئی۔

صہیونی فوج نے دعویٰ کیا کہ تباہ کی گئی سرنگ اسرائیل کے خلاف استعمال کی جاتی تھی۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل جوناتھن کونکریکس کا کہنا ہے کہ تباہ کی جانے والی سرنگ اسرائیلی علاقے کسوفیم سے تقریبا ایک کلومیٹر کے فاصلے پرتھی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬