31 October 2017 - 18:40
News ID: 431611
فونت
حریت کانفرنس (گ) کے ترجمان :
جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے ترجمان نے کشمیر کے اطراف و اکناف میں کریک ڈاون اور خانہ تلاشیاں جاری رکھنے کی مذمت کی ہے۔
حریت کانفرنس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے ترجمان نے کشمیر کے اطراف و اکناف میں کریک ڈاون اور خانہ تلاشیاں جاری رکھنے کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ راول پورہ سرینگر، شیوپورہ، سونہ وار، نازنین پورہ اور پوشہ پورہ شوپیان کے علاقوں میں محاصرہ کرکے لوگوں کو گھروں سے باہر نکال کر گھر گھر تلاشی کرکے جس طرح عوام کو ہراساں و پریشان کیا گیا وہ قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ریاستی انتظامیہ پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ عوام کو پریشانیوں میں مبتلا کرکے وہ اپنے لئے عوام کے دلوں میں نفرت پیدا کررہی ہے اور نہتے نوجوانوں کو ظلم و تشدد کے ذریعے پشت بہ دیوار کرکے کشمیر میں ایک جنونی ماحول پیدا کرکے اپنے منصوبوں کی تکمیل کے لئے عمل پیرا ہیں۔

حریت کانفرنس (گ) کے ترجمان نے کہا کہ کشمیری عوام بھی پُرامن جدوجہد کے ذریعہ حصولِ حق خودارادیت کے لئے محو جدوجہد رہنے کے اپنے عزم پر قائم ہیں، اس لئے انہیں طاقت کے بل پر تحریک آزادی کی جدوجہد سے دور نہیں کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے عالمی ضمیر کو دستک دیتے ہوئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ بھارتی پالیسی سازوں کو سر زمین کشمیر میں ظلم و جبر کے ذریعے عوامی آواز دبانے سے باز رکھنے کے لئے سعی کرے اور کشمیری عوام کو حق خودارادیت کا پیدائشی اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ حق دلانے میں اپنا رول ادا کریں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬