02 November 2017 - 20:18
News ID: 431640
فونت
ڈاکٹر علی لاریجانی :
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ سعودی عرب دہشت گردوں کو ایران کے خلاف اکسا رہا ہے۔
علی لاریجانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کا تعاون ایران سے دشمنی کے لئے ہے، کہا کہ سعودی عرب دہشت گرد اور انقلاب دشمن گروہوں کو علاقے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اکسا رہا ہے۔

انہوں نے قم میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل علاقے میں ایران کے مثبت کردار اور استقامتی محاذ کی کارکردگی سے خوف زدہ ہیں۔

ڈاکٹر علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ تل ابیب اور ریاض نے پچھلے چند برسوں کے دوران علاقا‏ئی اور بین الاقوامی مسائل میں ایران کے خلاف اقدامات انجام دیئےہیں۔

انہوں نے ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کے تعلق سے امریکہ کی وعدہ خلافیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ایٹمی معاملے پر امریکہ اور اس کے یورپی اتحادی ملکوں کے درمیان گہرا اختلاف پیدا ہو گیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬